the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) کا ’’۱۱۴۹‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس۔ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی اور پروفیسر سیدمحمد حسیب الدین حمیدی کے لکچرس حیدرآباد ۔۳۱؍مئی( پریس نوٹ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعظیم و توقیر اور عظمت و احترام صحابہ کرام کا حضورؐ کی ذات اقدس و اطہر سے والہانہ عشق و محبت اور وابستگی کا سب سے منور پہلو ہے۔ آپ کے ارشاد کی تعمیل میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا، آپ کے وضو کے پانی کے حصول کے لئے ہر ایک کی مبارک کوشش، لعاب شریف حاصل کرکے رخساروں پر مل لینا، موے مبارک کو عظیم ترین تبرک جان کر متاع بے بہا کی طرح حفاظت کرنا، آپ پر مال و عیال یہاں تک کہ اپنی جان نچھاور کر دینے کا جذبہ، حضورؐ کی خدمت کو اپنے لئے سعادت عظمیٰ جاننا، اتباع کامل کی سعی میں مشغول رہنا، ہر حال میں حضورؐ کی خوشنودی کے حصول کی تڑپ نے سارے صحابہ کو فکر و عمل ہر دو میدانوں میں یکسو اور یکجہت کر دیا تھا۔ دولت ایمان ، اطاعت حق، محبت و اتباع سنت میں وہ ہر ایک پر فوقیت و فضیلت رکھتے ہیں۔ ہر صحابی کو کسی نہ کسی طرح رسول اللہؐ کی خدمت کا شرف حاصل ہے تاہم بعض چنندہ ہستیوں کو مختلف الک الگ مناصب کی انجام دہی کی خصوصی سعادتیں ملا کرتی تھیں جن کے باعث ان کا امتیاز ہمیشہ کے لئے قائم ہو گیا۔ انہی ممتاز ہستیوں میں حضرت ناجیہؓ بن جندب کا اسم گرامی بھی ملتا ہے جنھیں رسول اللہؐ کی قربانی کے جانوروں کی رکھوالی کا اعزاز حاصل تھا۔ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک نے آج صبح ۹ بجے ’’ایوان تاج العرفاء حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن ،سبزی منڈی میں اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) کے زیر اہتمام منعقدہ’۱۱۴۹‘ویں تاریخ اسلام اجلاس میں احوال انبیاء علیھم السلام کے تحت حضرت سلیمان علیہ السلام کے مقدس حالات ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے ضمن میں صحابی رسولؐ مقبول حضرت ناجیہ بن جندبؓ کے احوال شریف پر مبنی توسیعی لکچر دیا۔ قراء ت کلام پاک، حمد باری تعالیٰ،نعت شہنشاہ کونین ؐ سے اجلاس کا آغاز ہوا۔اہل علم حضرات اور باذوق سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔جناب سید محمد علی موسیٰ رضا قادری حمیدی نے خیر مقدمی خطاب کیا۔ مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائریکٹر آئی ہرک نے ایک آیت جلیلہ کا تفسیری مطالعاتی مواد پیش کیا۔پروفیسرسید محمد حسیب الدین حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر



آئی ہرک نے ایک حدیث شریف کا تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی مطالعاتی مواد پیش کیا بعدہٗ انھوں نے انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں حیات طیبہؐ کے مقدس موضوع پراپنا ’۸۸۷‘ واں سلسلہ وار لکچر دیا۔ڈاکٹر حمید الدین شرفی نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوے کہا کہ ناجیہ بمعنی نجات یافتہ کے ہیں حضرت ناجیہ چوں کہ قریش والوں سے بچ نکلے تھے اس وجہ سے حضور اقدسؐ نے ان کا نام ناجیہ تجویز فرمایا تھا حضرت ناجیہؓ اس بات پر ہمیشہ نازاں و فرحاں رہا کرتے تھے کہ حضور انورؐ نے انھیں اس نام سے موسوم فرمایا ہے۔ زبان مبارک سے نوید نجات سن کر وہ اللہ تعالیٰ کا ہر دم اس انعام خاص پر شکر ادا کرتے رہتے تھے۔ بعض روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا اصلی نام ذکوان تھا۔ ان کے والد کعب تھے لیکن بعض کتب میں ان کا نسب نامہ اس طرح بیان ہوا ہے۔ ناجیہ بن عمیر بن یعمر بن وارم بن عمرو بن وائلہ۔ حضرت ناجیہ ؓ قبیلہ کے لحاظ سے اسلمی تھے۔ وہ مدینہ والوں میں گنے جاتے ہیں۔ صلح حدیبیہ کی تکمیل کے بعد رسول اللہؐ نے بیس اونٹوں کو اپنے دست اقدس سے نحر فرمایا اور مابقی اونٹوں کو حضرت ناجیہؓ بن جندب کو دیا کہ مکہ مکرمہ لے جاکر مروہ میں ذبح کریں اور ان کے گوشت کو وہاں کے فقراء و مساکین میں تقسیم کریں۔ بعض روایات میں ہے ہدی کے تمام اونٹ حدیبیہ میں ہی نحر کئے گئے۔ حضرت ناجیہؓ نے رسول اللہؐ سے دریافت کیا تھا کہ قربانی کا جو اونٹ لاچار ہو جائے تو کیا کریں۔ تو ان سے حضور اکرمؐ نے ارشاد فرمایا اس کو ذبح کر کے اس کے پاوں کو خون سے آلود کر دو۔ لوگ خود بخود کھا لیں گے۔ حضرت ناجیہؓ کو حضور اکرمؐ کا تیر لے کر حدیبیہ میں کنوئیں میں اتر نے کا بھی شرف ملا جہاں وہ لوگوں کو پانی پلانے میں مصروف ہو گئے۔ ڈاکٹر حمید الدین شرفی نے بتایا کہ حضرت ناجیہؓ نیزہ بازی میں بڑی مہارت رکھتے تھے ان کے اس خصوصی کمال کا خود انھوں نے اپنے منظوم کلام میں تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے حدیبیہ میں رسول اللہؐ کے ہمراہ سفر اور بیعت رضوان میں شرکت اور قربانی کے جانوروں کی حفاظت و نگرانی کا اعزاز پایا۔طویل عمر پاکر دور خلفاے راشدین کے بعد وفات پائی۔اجلاس کے اختتام سے قبل بارگاہ رسالتؐ میں سلام تاج العرفاءؒ پیش کیا گیا ذکر جہری اور دعاے سلامتی پر آئی ہرک کا’۱۱۴۹‘ واں تاریخ اسلام اجلاس تکمیل پذیر ہوا۔الحاج محمد یوسف حمیدی نے ابتداء میں تعارفی کلمات کہے اور آخر میں جناب مظہر اکرام حمیدی نے شکریہ ادا کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.